فواد عالم کی آل رائونڈر کارکردگی،النور جمخانہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے سندھ اسٹار کرکٹ کلب سکھر کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 110 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر 273 رنز بنا ئے۔ ضیاء الحق نے 74 ، سیف اللہ بنگش نے 66 اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 54 رنز اسکور کئے۔ تنویر احمد نے تین جبکہ عمران خان اور ایاز علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سندھ اسٹار کرکٹ کلب سکھر نے 28 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔اسرار الحق نے 83 رنز اسکور کئے۔ فواد عالم نے چار حافظ اسد بیگ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بارش سے متاثرہ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں عالمگیر جیمخانہ نے پاک کورنگی کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 149 رنز سے شکست دے دی۔عالمگیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔سیف علی نے 80 جبکہ احسن علی اور فحدث بخآری نے 64,64 رنز بنائے۔ سیف غوری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاک کورنگی 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔اظہر خان نے 32 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔حسان خان نے 18 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor