بین الصوبائی چک بال چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)بین الصوبائی چک بال وویمن چمپئن شپ 9تا12ستمبر مانسہرہ میں منعقد ہوگی،جسکے لئے خیبرپختونخواکی خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزلئے گئے،حتمی ٹیم کا اعلان آج کیاجائیگا۔پاکستان چک بال فیڈریشن کی نگرانی صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مانسہرہ میں 9تا 12ستمبر منعقدہ بین الصوبائی چک بال چمپئن شپ کیلئے صوبائی ایسوسی ایشن کے صدرمحمداقبال اورسیکرٹری جنرل عبدالرشیدانورکی نکرانی گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار پشاورمیں منعقدہ ٹرائلزنظام الحق اورمحمدعاصم نے لیئے

ٹرائلز میں پشاور،مردان، چارسدہ،بنوں،مانسہرہ،کوہاٹ،ہری پور اور دیگر اضلاع سے خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،ٹرائلزمیںشریک کھلاڑیوں کے مابین میچزکھیلے گئے ،ٹیم کیلئے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں اعلان آج کیاجائیگا۔اس موقع پرصوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرزشید انور نے کہاکہ اس چمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیاجائیگا،تاکہ چمپئن شپ کے وکٹری سٹینڈ تک پہنچ سکے۔انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ کیلئے بھرپور تیاریاں کررکھی ہیں ۔

error: Content is protected !!