پرائڈ آف کراچی نمائشی ہاکی میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی کھیل کے سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پرائڈ آف کراچی نمائشی ہاکی میچ آج ہفتے کو کھیلا جائے گا، اس میچ کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا، کے ایچ اے کے علامیہ کے مطابق پرائڈ آف کراچی کی ٹیمیں کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل اور قومی سطح پر کراچی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی، بروز ہفتہ بتاریخ11 ستمبر کو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑی پرویز اقبال کی قیادت میں پریذیڈنٹ کے ایچ اے الیون اور تنسیم عثمانی کی قیادت میں پیٹرنٹ ان چیف کے ایچ اے الیون کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، حیدر حسین کا کہنا ہے میچ کا مقصد کراچی کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اپنے ہیروز کو نئی نسل کے سامنے متعارف کرانا ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی کے لئے نئی نسل میں ایک حرارت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے سابق کھلاڑیوں کا نئی نسل کے سامنے میدان میں آکر کھیلنا ایک بہترین اقدام ثابت ہوگا۔

تعارف: newseditor