سندھ ویمنز ہاکی لیگ 14 سے 17 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں شریک اٹھ ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، پی ایچ ایف سندھ ویمنز ہاکی ونگ کی جنرل منیجر و صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کے اعلان کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے اشتراک سے چار روزہ ٹورنامنٹ کا مقصد لاہور میں شیڈول پہلا وزیراعلی پنجاب فائف اے سائیڈ نیشنل ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا حصہ ہے، ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے اور خواتین کو متحرک کرنے کے لئے ایونٹ میں شامل ٹیموں کو معروف ہاکی کھلاڑیوں کی بیگمات کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، لیگ میں فائف اے سائیڈ ٹورنامنٹ کے لئے حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں نظر ائیں گی، پول اے میں ٹیم سیدہ شہلا رضا، کپتان سمیرا نسیم، ٹیم مینہ حسن، کپتان سنائینہ جہانزیب، ٹیم نگہت منظور جونیئر، کپتان کنول اعجاز اور ٹیم تحسین منور، کپتان لاریب چوہان جبکہ پول بی میں شامل ٹیم یاسمین سمیع اللہ، کپتان فریحہ سندھ، ٹیم مسرت حنیف، کپتان شاہزمہ نسیم، ٹیم انیلہ ناصر علی، کپتان سندس صدیقی اور ٹیم لبنیٰ افتخار، کپتان بتول کاظمی کے نام سے منسوب ہیں، صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے سابق کھلاڑیوں اولمپیئنز سمیع اللہ، حنیف خان، حسن سردار، افتخار سید، ناصرعلی، منظور جونیئر، حسن سردار اور منورالزماں (مرحوم) کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اج ہمیں ہاکی کے میدان میں دورو تک ایسے عظیم کھلاڑی نظر نہیں اتے جو اکیلے ہی مخالف کو شکست کے دھانے پر پہنچا دیتے تھے، ان عظیم اولمپیئننز کی بیگمات کے ناموں سے منسوب ٹیم کے انتخاب کا مقصد بھی انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے، ان کہنا تھا کہ اولمپیئن منورالزماں مرحوم اپنے شاندار کھیل اور فتوحات کے باعث ہمیشہ نوجوانوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے،