پاکستان سپر لیگ7،کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز کی ٹیم 7 میں سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے، کنگز کو ایونٹ میں اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

کراچی کو مسلسل 7 میچز میں شکست کا سامنا ہے۔

error: Content is protected !!