شائقینِ کرکٹ پی سی بی مرچنڈائز سے ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکتے ہیں

شائقینِ کرکٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آن لائن مرچنڈائز اسٹور سے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے۔ پی سی بی کا مرچنڈائز پروگرام آج شام 5 بجے سے آن لائن بکنگ کرے گا ۔ پی سی بی کا آن لائن اسٹور http://www.shop.pcb.com.pk پر دستیاب ہوگا۔

ورلڈ کپ 1992 کی جرسی پی سی بی کی لیگیسی سیریز کا پہلا ایڈیشن ہوگا ۔ بورڈ کا سب سے پہلے اس جرسی کو لانچ کرنے کا مقصد اپنی اس تاریخی اور شاندار کامیابی کی یاد تازہ کرنا ہے. اس فتح نے ملک میں کھیل کا ایک نیا کلچر متعارف کروایا، جس نے بہت سے افراد کو کھیل کی جانب راغب کیا۔

ورلڈ کپ 1992 کی ایک عظیم کہانی یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان جو اب پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں ان کی قیادت میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔پی سی بی کے نئے چئیرمین رمیز راجہ بھی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔

error: Content is protected !!