انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا یا نہیں؟

انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم نیوزی لینڈ کے سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ ہیں، ہم اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

ای سی بی نے کہا کہ بورڈ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمارا دورہ جاری رہنا چاہیے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے بھی نیوزی لینڈ کے فیصلے کےبعد انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو مشکوک قرار دیا ہے۔

واضح رہےکہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

تعارف: newseditor