چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ،واپڈا اور نیشنل بینک فائنل میں مدمقابل

نیول سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک نے کوالیفائی کرلیا.
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا. ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم پاکستان نیوی کو تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کیلئے علیم عثمان، مبشر علی اور عتیق ارشد نے بالترتیب 16ویں 26 ویں اور 59 ویں منٹ میں گول اسکور کئے.تین کوارٹر کے اختتام تک پاکستان واپڈا کو دو گول کی سبقت حاصل تھی میچ کا تیسرا گول آخری کوارٹر میں اسکور ہوا.مبشر علی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.سابق اولمپیئن محمد خالد نے مبشر علی کا مین آف دی میچ ایوارڈ دیا.


دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک نے ماڑی پیٹرولیم کو دو گول سے شکست دیدی.فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول کپتان ابوبکر محمود نے پینالٹی کارنر پر اسکور کئے .نیشنل بینک کے گول کیپر مظہر عباس کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.فائنل کل نیشنل بینک اور پاکستان واپڈا کے درمیان ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا.چیف آف دی نیول اسٹاف امجد خان نیازی فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے.جبکہ تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین صبح دس بجے کھیلا جائے گا.
چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی کی تاریخ کے قیمتی ترین انعامات کی برسات کل ہوگی,۔ کھلاڑیوں کے لئے بیش قیمتی انعامات کے منہ کھول دیئے گئے، ملین(90 لاکھ روپے) کے بیش قیمتی انعامات قومی کھیل کے کھلاڑیوں کے منتظر ہونگے.
تیسرے چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان کے ہر میچ کے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بارہ ہزارروپے مالیتی سپورٹس واچ ملے گی۔بہترین گول کیپر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ باون ہزار روپے (152000) مالیتی ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل ملے گا۔ ایونٹ کے ٹاپ سکورر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ باون ہزار روپے مالیتی ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل مختص کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کے لئے قومی ڈومیسٹک ایونٹس کی تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کے لئے 30 لاکھ روپے مالیتی بیش قیمتی پلاٹ پاکستان نیوی کی جانب سے دیا جائیگا۔


جبکہ فاتح ٹیم کو 17 لاکھ روپے کیش ایوارڈ بمعہ ٹرافی دیئے جائینگے جبکہ رنراپ ٹیم کو 13 لاکھ روپے بمعہ ٹرافی، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ بمعہ ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی۔سیمی فائینلز اور تیسری پوزیشن کے مین آف دی میچ کھلاڑی 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ اور سپورٹس واچ کے حقدار ہونگے جبکہ فائینل کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے دو لاکھ پچاس ہزار روپے مالیتی گفٹ ہیمپرز بھی دیئے جائینگے یہ انعامات اعلان کردہ انعامی رقم اور انعامات سے تقریبا دوگنی مالیت کے ہیں۔

error: Content is protected !!