فائیو سٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ

پشاور( سپورٹس رپورٹر)فائیوسٹار ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، کائونٹی کرکٹ کلب نے پشاور بادشاہ کلب کو 9 وکٹوں جبکہ ہینکرز کلب نے نیشن کیک پیلس کلب کو 97 رنز سے ہرایا۔ پہلے میچ میں ہینکرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 175 رنز بنائے، ثنا اللہ 43، خالد خان 23، ریاض 22 اور صاحبزادہ عبداللہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیشن کیک پیلس کلب کی جانب سے منصور نے 4، انور نے 3 جبکہ شہریار اورسلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیشن کیک پیلس کلب کی ٹیم 78 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، زوہیب نے 48 رنز بنائے۔

ہینکرز کلب کی جانب سے عباس خان نے 4، ثنا اللہ نے 3، ریاض نے 2 اور عثمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں پشاور بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، رشید خان 25، شاہ جہان 41 اور فرمان کائل 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کائونٹی کلب کانب سے نعمان اور ظہور نے 2، 2 اور طارق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کائونٹی کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ نواز احمد نے 60 اور عدنان شاہ نے 66 رنز بنائے، پشاور بادشاہ کی جانب سے عزیر خان نے کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اصغر علی خان نے میچز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor