پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا مشاورتی اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ،انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کی ، اجلاس میں میں پنجاب سے نوید لودھی، شیخ اقبال، شیخ خالد، رانا شوکت، بلوچستان سے عبدالرو ¿ف نوتوزئی اور حاجی سعید تکو، اسلام آباد سے چوہدری محمد سلیم اور سید شرافت حسین بخاری، سندھ سے عبیداللہ خان اور شاہد تاج نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی
کمیٹی کے سربراہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر ہونگے، دیگر ممبران میں بلوچستان سے حاجی سعید تکو، خیبر پختونخوا سے انجینئر سید اشفاق حسین شاہ، اسلام آباد سے چوہدری محمد سلیم، سندھ سے فتح محمد بلوچ اپنے صوبے اور یجن کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی5رکنی کمیٹی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور نارملائزیشن کمیٹی( این سی) کے نمائندوں سے مل کر آئندہ ہونے والے الیکشن پر مشاورت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔
5رکنی کمیٹی نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان میں فٹ بال کے امور میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے تمام معاملات باہمی اتفاق رائے سے طے کئے جائیں تاکہ پاکستان میں فٹ بال کا کھیل فروغ پاسکے اور پاکستان کی فٹ بال گروپ میں تقسیم ہونے کے بجائے ایک صف پر رہتے ہوئے فٹ بالرز کے مستقبل کو تابناک اورمستحکم بنانے میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی 5رکنی کمیٹی نے ملک عامر ڈوگر پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہاربھی کیا۔