کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ایشن کا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید خان کے کور کمانڈر کراچی بننے کا خیرمقدم

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید خان کی بطور کور کمانڈر کراچی تقرری کا خیر مقدم کیا۔ ایک مشترکہ بیان میں کے ایچ اے نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے ان کی محبت اور دلچسپی قابل قدر ہے،
فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا کہ بطور ڈی جی رینجرز سندھ انہوں نے شہر میں ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد میں نہ صرف مدد کی ہے بلکہ ہاکی ٹیم بھی تشکیل دینے کے ساتھ سندھ رینجرز میں مستحق کھلاڑیوں کو روزگار بھی دیا ہے۔
اولمپئین حنیف خان نے کہا کہ کور کمانڈر کی حیثیت سے ان کی تقرری کراچی صوبے کے اسپورٹ پرسنز کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ حنیف خان نے امید ظاہر کی کہ محمد سعید کی چھتری تلے سندھ میں کھیلوں کا گراف مزید اوپر جائے گا۔


صدر کے ایچ اے ڈاکٹر سید جنید علی شاہ اور پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین نے کہا کہ بطور ڈی جی رینجرز سندھ ان کا کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں شاندار اور بے مثال ڈی جی رینجرز سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد ہاکی کے فروغ کے لئے ایک بہترین اقدام تھا، جس میں جیتنے والی ٹیم کو پہلی بار پانچ لاکھ روپے نقد رقم سے نوازا گیا۔ حیدر حسین نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی قومی کھیل میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے

تعارف: newseditor