پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

عماد شیکل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کرینگے جبکہ ابوبکر محمود وائس کپتان ہونگے۔

اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

اولمپیئن کلیم اللہ خان کی سربراہی میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل نے حتمی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

15 تا 21 جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود(نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمٰن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ ، شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن دلاور حسین ، امجد علی گول کیپر کوچ، وقاص محمود فزیوتھرپسٹ اور محمد عمران خان فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!