پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے تعاون سے پشاور اور چارسدہ کے بیڈمنٹن کھلاڑیوںکے مابین سیریزکاآغازہوگیاہے،پہلے روزکھیلے جانیوالے مقاببلوں میں چارسدہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی ہے ،۔ڈائریکٹریٹ ؤف سپورٹس کے تعاون سے چارسدہ میں منعقدہ سیریز پہلے سنگل میچ میں چارسدہ کے بخت الثاقب نے پشاور کے حشام کو ہرایا۔دوسرے سینگل میچ میںچارسدہ کے سنگین نے پشاور کے محسن کو 21-12,21-12سے شکست دی،تیسرے میچ میں پشاور کے ریان نے چارسدہ کے حسنین کو 22-20,22-20سے جبکہ چوتھے میچ میں چارسدہ کے محمد نے پشاور کے سہیل کو شکست دی،
پانچویںن سنگل میچ میں چارسدہ کے عمیر نے پشاور کے حسیب کو 21-19,21-11سے ہرایا،مینزڈبلزمیں چارسدہ کے بخت لثاقب اور محمد کی جوڑی نے پشاور کے حشام اور محسن کو ہراکر سیریزمیں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔اس سیریزکو کوچز ندیم خان اور حیات اللہ نے ارگنائز کیاہے ،جس کا اصل مقصد پشاور اور چارسدہ کے اضلاع میں بیڈمنٹن کھیل کو فروغ دینااور گراس روٹس پر ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لاناہے ۔
اس حوالے سے کوچ ندیم خان نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ نوجوان نسل کھیلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ کھیل ایک ایساشعبہ ہے جس سے انسان خودکوذہنی وجسمانی طورپر فٹ رہ سکتے ہیں ،انکاکہناتھاکہ وہ قبل ازیں پشاورسپورٹس کمپلیکس میں بحیثیت کوچ خدمات انجام دے رہے تھے لیکن اب انکا تبادلہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کردیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ انہیں جہاں بھی ذمہ داری سونپی جائے گی اپنا کام پوری دیانتداری اور ایمانداری کرینگے،جس کا رزلٹ ضرورآئے گا۔