پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل دفتر سے غیر حاضر

لاہور۔۔۔(رفیق خان سے)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابرحامد کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں لیکن وہ دفتر سے تا حال غیر حاضر ہیں۔۔اور حیران کن طور پر نہ تو پی سی بی اور نہ ہی خود بابر حامد بتاپارہیے ہیں کہ اتنی لمبی چھٹیوں کا معاملہ کیاہے۔۔ذرائع کابتاناہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس کے معاملے پرچیئر مین رمیز حسن راجہ نے بابر حامد کی سخت سرزش کی تھی اور سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پررمیز راجہ نے انکوائری کرنے کافیصلہ بھی کیا تھا۔ ڈی آر ایس کے علاوہ مبینہ طور انھیں سنگین الزامات کا سامنا بھی ہے۔بابر حامد کی غیر حاضری کو کرکٹ بورڈ میں شدت محسوس کیا جارہا ہے۔جبکہ ان کے آفس میں فائل ورک بھی رکاہواہے۔۔۔

error: Content is protected !!