ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کے بائیو سیکور ببل کو جوائن کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سیکور ببل میں پہنچ گئیں۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا جس کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے بائیو سیکور ببل جوائن کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پروٹوکولز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمد رضوان کی فیملیز ان کے ساتھ ہیں جبکہ کوچ ثقلین مشتاق اور عثمان قادر کے اہل خانہ بھی بائیو سیکور ببل میں موجود ہیں۔

error: Content is protected !!