عمان کے فاسٹ بائولر فیاض بٹ پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں عمان کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر فیاض بٹ پاکستان کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔فیاض بٹ 2010 کے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے کھیلے تھے اور اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کا حصہ تھے۔فیاض بٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں منگل کو بنگلادیش کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں وہ 2010 کے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ فیاض بٹ نے 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بھارتی بیٹسمینوں کا شکار کیا تھا۔فیاض بٹ کی 4 وکٹوں میں آج کے بھارت کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین کے ایل راہول کی وکٹ بھی شامل تھی۔فیاض نے کے ایل راہول کو صفر پر آٹ کیا تھا جبکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر انہیں پلیئر آف د ی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

تعارف: newseditor