سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب 5اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ واپڈانے جیت لی، واپڈانے پنجاب کلرکی ٹیم کو فائنل میں 4-0سے شکست دی، پنجاب کلر کی ٹیم رنر اپ رہی، ریلویزکی ٹیم تیسرے اور آرمی کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہیں، مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے واپڈا کی ٹیم کو ونر ٹرافی دی،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کلرکی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی دی
چیمپئن شپ جیتنے والی واپڈا کی ٹیم کو 5لاکھ روپے، رنراپ پنجاب کلرکی ٹیم کو 3لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم ریلویز کو 2لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے گئے، تمام کھلاڑیوں کو میڈل بھی پہنائے گئے، چیمپیئن شپ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پنجاب کلر کی کپتان سدرہ حاکم اور بہترین گول کیپر کا ایوارڈ طاہرہ اسلم کو دیا گیا،
دونوں کھلاڑیوں کو 10،10ہزار روپے کیش انعام بھی دیا گیا، واپڈا کی جانب سے حمرا لطیف نے 2، ندااصغر اور افشین نے ایک، ایک گول کیا، اس موقع پرسیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ
جنرل مینجر پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ودیگر بھی موجود تھے، شائقین نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔