سائمنڈز کی صورت میں بہترین کرکٹر کھو دیا، کرکٹ آسڑیلیا

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے میں ہلاکت پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین لاشلین ہینڈرسن نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک اور بہترین کھلاڑی کو کھو دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈریو سائمنڈز نے 2 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اینڈریو سائمنڈز نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے وہ شاندار ہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک کی جیت کیلئے اس کھیل کو کھیلا، ان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک بہترین آل رائونڈر سے محروم ہو گئے ہیں، میں اس غم کی گھڑی میں اینڈریو سائمنڈز کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

error: Content is protected !!