ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ بلدیہ جمخانہ ، اسلام جیم خانہ شالیمار کرکٹ کلب کی فتح

ایم ایم بیگ کرکٹ: بلدیہ جمخانہ ، اسلام جیم خانہ شالیمار کرکٹ کلب کی فتح

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کے میچوں میں بلدیہ جمخانہ ، اسلام جیم خانہ، اور شالیمار کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کر لی۔

پہلے میچ میں بلدیہ جمخانہ نے ناظم اباد کورٹس سپورٹس کرکٹ کلب کو 5 وکٹ سے شکست دی، ناظم اباد کورٹس سپورٹس کرکٹ کلب سے موسی خان نے78 ،جمال 47 رنز بنائے، بلدیہ جمخانہ کے علی عدنان سمیع اللہ ، ظہیر عباس نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کی۔

دوسرے میچ میں اسلام جیخانہ کرکٹ کلب نے حیدری کرکٹ کلب کو10 وکٹ سے ہرا دیا حیدری کرکٹ کلب کی طرف سے عامر خان نے 61 رنز اور محمد عمر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسلام جیم خانہ کی طرف سے محمد عادل نے 98 رنز اور منزیب نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تیسرے میچ مئں شالیمار کرکٹ کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پریمیر سپورٹس کو نو وکٹ سے شکست دے کر اگر لے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

error: Content is protected !!