سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور نے خیر سگالی میچ میں یوکے میڈیا کو 35 رنز سے شکست دیدی

سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور نے خیر سگالی میچ میں یوکے میڈیا کو 35 رنز سے شکست دے دی ماڈل ٹاؤن گرینز گراونڈ پر سجال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،، محمد وقاص 98، عدنان بٹ 22، حمزہ 20، شہباز علی 12 اور عمران سہیل 11 رنز بناکر نمایاں رہے

 

 

یوکے میڈیا کی طرف سے عثمان اور اختر علی دو دو اور غلام حسین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،،جواب میں یوکے میڈیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی،،، اختر علی 38، عامر خان 35 اور غفران 22 رنز بناکر نمایاں رہے،، سجال کی طرف سے عمران سہیل نے تین جبکہ حمزہ اور یوسف انجم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،عمدہ بلے بازی پر سجال کے محمد وقاص کو مین آف دی میچ قرار پائے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی، سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا،کرکٹ آرگنائزرز شعیب ڈار، خرم حفیظ، رانا انیس احمد خان نے میچ میں شرکت کی ۔

error: Content is protected !!