انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 115 رنز سے شکست دیدی

ب اللہ کی 135رنز کی اننگز اور اویس علی کی چھ وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے سبب انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 115رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 315 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان نے شاندار 135رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نے 75 رنز بنائے، زمبابوے کے ایلکس فلاو نے 5 اور ڈویب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں زمبابوین بیٹرز اویس علی کی عمدہ بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے، پوری ٹیم 200 رنز بناکر پویلین پہنچ گئی، زمبابوین بیٹر برائن بینیٹ نے 83 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان کی طرف سے اویس علی نے 56 رنز کے عوض 6 شکار کیے جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor