راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)73ویں پنجاب گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیموں کے ٹرائلز جاری، کراٹے اورتائیکوانڈو کے بعد آرچری، اتھلیٹکس، بیس بال، بیڈمنٹن، ہاکی، ووشو، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک ، والی بال اورباسکٹ بال کی ٹیمیں بھی منتخب کرلی گئیں۔
تمام ٹیموں کے ٹرائلز ڈی او سپورٹس راولپنڈی عبدالوحیدبابر اور ڈی ایس او شمس توحیدعباسی کی زیرنگرانی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کوچز اورکھیلوں کی ڈویژنل ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے جاری ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اورچکوال سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
آرچری اوربیس کے ٹرائلز ڈی پی ایس میں ہوئے، ہاکی شہنازشیخ سٹیڈیم میں جبکہ بیڈمنٹن، ووشو، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، جمناسٹک کے ٹرائلز شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس، اتھلیٹکس کی ٹیموں کاانتخاب پاکستان سپورٹس کمپلیکس اوروالی بال کے ٹرائلز کلرسیداں میں ہوئے۔ رولر سپورٹس سمیت مختلف ٹیموں کے ٹرائلز آج بھی جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن کادستہ 23جنوری کولاہور روانہ ہوگا جہاں 24سے 27جنوری 2022ء تک پنجاب گیمز میں شرکت کرے گا۔