پشاور(سپورٹس رپورٹر)چارسدہ کی ضلعی حکومت کے زیراہتمام پشاورریجن وویمن سپورٹس گالاایک پروقارتقریب کے عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہوگیا تین روزہ وویمن سپورٹس گالا کاافتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان نے کیاجبکہ اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرچارسدہ تحسین اللہ،ایڈمنسٹریٹرعمران اللہ،انسپائر پبلک سکول چارسدہ پرنسپل فائز گل،ڈائریکٹرسپورٹس وویمن کالجز ارشد حسین کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج عمرزئی چارسدہ آمنہ بی بی، میڈیم رحم بی بی،صنوبہ جمشید،نجمہ قاضی آفشین بھی موجود تھیں
تین روزہ سپورٹس گال کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میںڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت خواتین سپورٹس کی ترقی وترویج بھرپورکام کررہی ہیںاورہم اپنے بچیوں کوکھیلوں کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہیںوزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واضع ہدایات پرسات ریجن جن میںڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ،مردان،ہزارہ،اورملاکنڈ میں خواتین کھیلوں کے لیے جمنازیم بنائے جارہے
ہیںجن پرتمام ترکام تقریبا مکمل کرلیاگیاہے انہوںنے بتایاکہ اس سال بھی کھیلوں کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیںجس سے کھیل وکھلاڑیوں کے لیے بھرپورکام کیاجائیگا ملکی وصوبائی سطح کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ان کے لیے سہوفراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات آٹھائے جارہے ہیںجن میں ڈیڑھ سو کے قربیب جدید سپورٹس سہولیات کی آخری مراحل میں ہے
انہوں ںے کہاعبدالوالی کان سپورٹس کمپلیکس ملک کے جدید ترین سپورٹس کمپلیکس میں ہوتاہے جس سے نہ صرف چارسدہ بلکہ پشاور،صوبہ اورملک بھرکے کھلاڑی بھی مستفید ہورہے ہے او رعمدہ کارکردگی پیش بھی کررہے ہیں
اس موقع پرانسپائر پبلک سکول چارسدہ کی بچیوں نے پی ٹی اورٹیلوکابھی دلکش مظاہرہ پیش کیاجسے حاضرین نے بے حد پسندکیا۔ واضع رہے کہ تین روزہ پشاورریجن وویمن سپورٹس گال میںپانچ کھیلوں تھروبال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،والی بال اورہنڈبال میںپندرہ سے زائد خواتین کالج حصہ لے رہے ہیں پہلے روز تھروبال کے دومیچز کھیلے گئے
پہلے میچ میں گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج نحقی نے گورنمنٹ وویمن ڈگری زریاب پشاورکو اوردوسرے میچ میں گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج درگئی نے گورنمنٹ وویمن ڈگری کالج چارسدہ کومات دی۔کل بیڈمنٹن،والی بال اوردیگرکھیلوں کے مقابلے ہونگے