نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب ،سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔بلوچستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ خان ولی نے 61 رنز اسکور کیے۔ احمد ولی نے 3 جبکہ محمد خان اور محمد آذان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ نے مطلوبہ ہدف 20.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبداللہ جاوید ناقابل شکست 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب نےمقررہ تیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ سرمد نواز اور طحہٰ آصف بالترتیب 38 اور 37 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں معاذ احمد کے 50 رنز کی بدولت فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبداللہ لطیف نے ناٹ آؤٹ 39 رنز بنائے۔حسین عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
این بی پی کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کے پی نے ناردرن کو 67 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اکبر علی نے 41 رنز بنائے۔ محمد صہیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 83 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اکبر علی، نوید اور ذوالکفل زین نے 3،3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔