اسکوایش کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی اصحاب عرفان نے عذیرشوکت کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر کومبیکس اسپورٹس سندھ سیٹلائٹ اسکوائش چیمپئین شپ مینزکیٹیگری کاٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیرخان اسکوائش کمپلیکس میں کھیلا گیا فائنل22 منٹ تک جاری رہا اصحاب عرفان نے اپنے مدمقابل کیخلاف بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گیم 11/7 دوسرا 11/2 جبکہ تیسرے گیم میں 11/6 کے پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی واضح رہے کہ اصحاب عرفان نے انڈر 19 کافائنل بھی جیت کر ایونٹ میں ڈبل کراؤن کااعزاز اپنے نام کیا ویمنزکیٹیگری کے فائنل میں زینب خان نے نورالہدی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ویمنزفائنل کااسکور 11/5-11/4-11/3 رہا
تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی اسکوائش لیجنڈ اورسابق عالمی چیمئین جہانگیر خان تھے جنہوں نے کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم، سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد،سیکریٹری محمدراشد اور کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیرماچاکے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر جہانگیرخان کاکہنا تھا کہ ملک میں اسکوائش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس کھیل کاجدید انفراسٹرکچر اور تربیت کے مواقع فراہم کی جائے
کومبیکس اسپورٹس کیجانب سے اسکوائش کے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے آگے آنا ایک خوش آئند عمل ہے جہانگیرخان کامزید کہنا تھا کہ اسکوائش کی ترقی و فروغ کے حوالے سے پاکستان نیوی آرکے جے کے اسکوائش کمپلیکس پورے ملک میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمرسعید کاکہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کھیلوں کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہمارا ادارہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق مصنوعات کو بین الاقوامی اور پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹس کیلئے اسپورٹس فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز کوکٹس اور کھیلوں کاسامان رعایتی قیمت پر فراہم کررہا ہے آخر میں جہانگیرخان، عمرسعید اور عدنان اسد نے ایونٹس کے منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیں