ڈیرن سیمی بھی پاکستان سپر لیگ کو مس کرنے لگے

ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی کی عدم شرکت سے شائقین کرکٹ مایوس تھے۔اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی جانب سے ڈیرن سیمی کے لیے خصوصی کارڈز بھی دکھائی دیتے ہیں۔ایسے ہی ایک مداح نے ایک پوسٹر اٹھائے تصویر شیئر کی جس میں مِس یو ڈیرن سیمی لالا تحریر تھا۔

ڈیرن سیمی کے مداح نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تو ڈیرن سیمی بھی اس پر ردعمل دینے سے خود کو نہ روک سکے۔جواب میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ وہ بھی سب کو بہت مِس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دوران اپنی ویڈیوز اور میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث ڈیرن سیمی توجہ کا مرکز بنے رہتے تھے۔

تعارف: newseditor