بابر اعظم نے مجھے سحر میں مبتلا کردیا، رکی پونٹنگ

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی حکمرانی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے حال ہی میں آئی سی سی گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بھی ایک اچھے بیٹر ہیں۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ وقت کی بات ہے کہ بابر اعظم کب ٹیسٹ فارمیٹ کے بھی نمبر ون بیٹر بنتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بابر اعظم کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اس وقت نواں نمبر ہے۔رکی پونٹنگ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کیلئے آسمان ان کی حد ہے ، وہ جہاں قدم رکھتے ہیں دنیا ان کی ہوجاتی ہے، اگر بابر پچھلے دو برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے تو یقیناً ابھی نمبر ون ہوتے۔رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو آسٹریلیا سیریز کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب 2019 میں بابر اعظم کو برسبین کی بائونسی پچ پر ہیزل ووڈ، سٹارک اور کمنز کے خلاف شاٹس کھیلتے دیکھا تھا تو اس نوجوان کرکٹر نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

تعارف: newseditor