محمد رضوان ایک زبردست لیڈر ہیں، ٹم ڈیوڈ

ملتان سلطانز کے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولنگ کا معیار کافی خطرناک ہے، گزشتہ سال لاہور قلندرز کی نمائندگی سے کافی اعتماد ملا تھا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹم ڈیوڈ نے کہا کہ محمد رضوان ایک زبردست لیڈر ہیں، ہر کھلاڑی کو اعتماد دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نے مشکل کنڈیشنز میں سخت حریف کا سامنا کرنا سکھادیا ہے

ایسوسی ایٹ ملکوں کے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا تو کرکٹ بہتر ہوگی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی دلچسپ کرکٹر ہے، مجھے اردو سکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ٹم ڈیوڈ نے کہا کہ موڈ خراب ہو تو دھانی کا مذاق آپ کا موڈ خوشگوار بنا دیتا ہے۔

error: Content is protected !!