کرائسٹ چرچ میں موجود قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو واک کی اجازت مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے گئی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں واک کی اجازت مل گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئسولیشن میں موجود ویمن سکواڈ اب آئوٹ ڈور واک کر سکتا ہے، قومی سکواڈ نیوزی لینڈ میں دس روز کی آئسولیشن مکمل کر رہا ہے۔نیوزی لینڈ پہنچنے پر سکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹگ کلیئر آئی ہے جبکہ تین ارکان میں پہلے سے وائرس کے اثرات موجود تھے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تین ارکان پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ لئے قومی ویمن ٹیم تین روز قبل نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

تعارف: newseditor