قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، افتخار احمد 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاپ آرڈر قلندرز کی شاندار بولنگ کا سامنا نہ کرسکا، آدھی ٹیم صرف 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی، تاہم عمر اکمل اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری نے ٹیم کو سہرا دیا۔
افتخار احمد 39 گیندوں پر 52 جبکہ عمر اکمل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ حسان خان نے 17 رنز بنائے، یوں کوئٹہ نے مقرر ہ 20 اوورز میں7وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کے درمیان 41 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد فخر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔