یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے کے لیے اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ محنت اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں ایچ ای سی اور نیو پورٹس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی انٹروارسٹی ٹی ٹی مینز چیمپئن شپ زون جی کی تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ڈاکٹر اختیاربیگ نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنے پر ایچ ای سی اور نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی ہمابخاری کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید ایونٹس منعقد ہوں گے بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح اقرا یونیورسٹی اور رنرز اپ آئی بی اے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر محترمہ ہما بخاری، محمود احمد، تراب شاہ، سلیم احمد سیکریٹری سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن، آصف عظیم چیئرمین کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی موجود تھے
قبل ازیں فائنل میں اقراء یونیورسٹی نے آئی بی اے یونیورسٹی کو 3-0 سے شکست دی ارسلان علوی نے احمد کو مکمل طور پر تین سٹریٹ سیٹس 11-8، 12-10، 11-8 سے شکست دی جبکہ فرقان پٹیل نے مسعود کو تین ایک یعنی 11-1، 11-5، 13-11 سے ہرایاحذیفہ حاتم نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارتضیٰ کو تین سٹریٹ سیٹس یعنی 11-5، 11-8، 11-4 سے ہرا دیادو روزہ ایونٹ میں سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز میں میچز کھیلے گئے جس میں 13 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے شرکت کی