پی ایس ایل 7سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، بابر اعظم

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن سے کراچی کنگز کے باہر ہونے پر کپتان بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ان کا سکواڈ اختتام اچھا نہیں کر سکا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی اور ٹیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل 7 سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ان شا اللہ! ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔ اس کے علاوہ، تمام مداحوں کا ان کی بے پناہ حمایت اور یقین کے لیے بہت مشکور ہوں۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو پی ایس ایل 7 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دی تھی جس کے بعد کراچی کنگز صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

تعارف: newseditor