پاکستان سپر لیگ 7 پر کورونا کا وار، پشاور زلمی کے تین کھلاڑی لپیٹ میں آگئے

پاکستان سپر لیگ 7 پلے آف سے قبل کورونا حملے کی زد میں ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مشہور کمنٹیٹر اورنیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینی موریسن اور پشاور زلمی کے تین کھلاڑی سہیل خان، بین کٹنگ، عثمان قادر اور بیٹنگ کنسلٹنٹ ہاشم آملہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے البتہ ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی ہیں ۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر ٹیم کو20کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔ 

زلمی کے پاس 16 فٹ کھلاڑی تھے اس لیے انہوں نے پیر کو گروپ میچ کھیلا جب کہ ٹورنامنٹ کے کورونا پروٹو کول کے مطابق 13فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ہوسکتا ہے، زلمی کے دو غیر ملکی پلیئر آئسولیشن میں ہیں جو 22فروری کو منفی ٹیسٹ کے بعد پریکٹس کرسکیں گے ۔

 زلمی کا پلے آف 24 فروری جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا۔

تعارف: newseditor