پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام جاری ضم اضلاع گیمز میں مقابلے جاری ہیں کئی ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال مقابلے شروع ہوگئے ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر اعوان حسین ، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس انٹر نیشنل ایتھلیٹ سید جعفرشاہ ، ایتھلیٹکس کوچ محمد عامر، انٹر نیشنل ایتھلیٹ سمیع اﷲ، نیشنل ایتھلیٹ عدنان ، ضلع خیبرایسوسی ایشن کے سیکرٹری مشرف خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
پشاور سپورٹس کمپلیکس ایتھلیٹکس ٹریک پر منعقد ہ ایونٹ میں 800 میٹر دوڑ میں خیبر کے طارق نے پہلی، کرم کے قیصر نے دوسری اور باجوڑ کے اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لانگ جمپ میں خیبر کے عبدالعارف نے پہلی، واجد علی نے دوسری اور سب ڈویژن کوہاٹ کے سلمان فارسی نے تیسری،شاٹ پٹ میں خیبر کے کاشف نے گولڈ، عارف خان نیسلور اور جنوبی وزیرستان کے حسین نے برائونز میڈلز اپنے نام کئے۔
باسکٹ بال کے پہلے میچ میںضلع خیبر نے سب ڈویژن ٹانک کو 48 کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دی اورکزئی نے مہمند کو 40-35پوائنٹس سے ہرایا، سب ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان نے سب ڈویژن بنوں کو 45-40 سے جبکہ سب ڈویژن بنوں نے سب ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کو 35-30 سے ہراکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔
تھماس خان فٹبال گرائونڈ پر جاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میںسب ڈویژن بنوں نے سب ڈویژن ٹانک کوپانچ صفر سے اور کرم نے باجوڑ کو تین ایک سے شکست دیدی اسی طرح اسلامیہ کالج گرائونڈ پر جاری والی بال مقابلوں میں جنوبی وزیرستان نے سب ڈویژن ٹانک کو25-21-18-25 اور25-19 سے شکست دیدی مقابلے چھ دن تک جاری رہینگے ۔