ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : فروری 2022

پی ایس ایل 7،ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے  میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں7 ...

مزید پڑھیں »

پاکستان سپر لیگ7،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی ...

مزید پڑھیں »

چیف آف دی آرمی سٹاف ہاکی چیمپئنز لیگ مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائی جائیگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)چیف آف دی آرمی سٹاف ہاکی چیمپئنز لیگ مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائی جائے گی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعرات کے روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی زیرصدارت ہاکی چیمپئنز لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں آرمی افسران ،چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور جونیئر، ...

مزید پڑھیں »

پاکستان سپر لیگ 7 کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کا دوسرا مرحلہ آج 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والی لیگ کا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی بالادستی قائم رہی۔محمد ...

مزید پڑھیں »

اکیسوی قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 27 مارچ سے شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اکیسوی قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 27 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے شروع ہوگی۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ ...

مزید پڑھیں »

ساؤتھ افریقہ سے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی بلائنڈزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چیئرمین سےّد سلطان شاہ کی منظوری سے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ناموں کااعلان کردیا ہے 28 فروری تا 3 مارچ تک کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچزپر مشتمل سیریز کیلئے پی بی سی سی کے چیئرمین سےّ ...

مزید پڑھیں »

محمد یوسف بیٹنگ، شان ٹیٹ قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ مقرر

سابق کرکٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق  فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف  ہوں گے جب کہ  ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ...

مزید پڑھیں »

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں فٹ بال، ہاکی اور نیٹ بال کے مقابلے

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں فٹ بال، ہاکی اور نیٹ بال کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل محمد آصف زمان (ریٹائرڈ ) مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر قومی ...

مزید پڑھیں »

جناح اسٹیڈیم گجرانوالہ میں 16 ویں نیشنل وومین بیس بال چیمپیئن شپ کا رنگارنگ آغاز۔

گجرانوالہ( پرویزشیخ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل وومین بیس بال چیمپیئن شپ کا جناح اسٹیڈیم گجرانوالہ میں رنگارنگ آغاز ہوگیا۔مہمان خصوصی صدر چیمبرآف کامرس گجرانوالہ شعیب بٹ نے اے ڈی سی گجرانوالہ حسین علی رضا ، فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر سید منظر شاہ، چیمبر کامرس کے ایگزیکیٹیو ممبر محمد عارف ...

مزید پڑھیں »

سندھ ٹائیگر نے کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ جیت لی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ سندھ ٹائیگر نے جیت لی ۔ فائنل میں سندھ ٹائیگر نے سندھ ڈولفن کو 21-15، 14-21 اور 21-17 سے شکست دی ۔ اختتامی ...

مزید پڑھیں »