روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 2 فروری, 2022

پی ایس ایل7،لاہور قلندرز کی دھمال، پشاور زلمی بے حال

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو  29 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 170رنز بناسکی، حیدر علی 49رنز بناکر نمایاں رہے۔  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کے پہلے ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈیزائن اور دیگر سہولیات کی منظوری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے پاکستان کے پہلے ہاکی ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈیزائن اور دیگر سہولیات کی منظوری دیدی ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جلدہاکی ہائی پرفارمنس سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف جلد از جلد ...

مزید پڑھیں »

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب،کی آفیسر نازش نور کی گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی آفیسر نازش نور کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نازش نور دس سال سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، نازش نور پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی مینجر رہی ...

مزید پڑھیں »

نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کے گروپ اے کا چوتھا راؤنڈ مکمل

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے سدرن پنجاب وائٹس کو 178 رنز سے شکست دے دی۔272 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد ہارون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ ...

مزید پڑھیں »

نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ مکمل

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 59 رنز کا ہدف 9.2 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبیداللہ ناٹ آؤٹ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم 20.2 اوورز میں 58 رنز پر ڈھیر ...

مزید پڑھیں »

ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ، خلیل جمخانہ نے گریٹ کرکٹ کلب کو ہرا دیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں خلیل جمخانہ کرکٹ کلب نے گریٹ کرکٹ کلب کو 98 رنز سے ہرا دیا۔ خلیل جمخانہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ نور الحق نے 45، بابر علی نے19، عرفان نے 48 اور رفیع ...

مزید پڑھیں »

مردان انٹر کلب کیوکشن کراٹے فیسٹیول کا انعقاد

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کیوکشن کراٹے فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں مردان کے تمام کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کیاس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر برائے پلاننگ و فنانس نیک محمد خان ڈی جی سپورٹس خالد خان ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس ...

مزید پڑھیں »

اپنی تعلیم کیساتھ سکواش پرخصوصی توجہ دے رہی ہوں، زرلش صفدر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکی باصلاحیت خاتون سکواش کھلاڑی زرلش صفدر نے کہاہے کہ وہ اپنی تعلیم کیساتھ ساتھ سکواش پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،کیونکہ سکواش کھیل سے ان کا بے پناہ لگائوہے جس میں بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرینگی،ان خوابوں کی تکمیل میں خیبر بنک نے کافی سپورٹ دی ہے ،ان خیالات کا ...

مزید پڑھیں »

کارپوریٹ چیلنج کپ،کلیئرپاتھ اور لوکریٹیو یو بی سپورٹس کی ٹیموں نے رائونڈ میچز جیت لیے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن میں مزید دو رائونڈ میچز کھیلے گئے جس میں کلیئرپاتھ اور لوکریٹیو یو بی سپورٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے میچ میں کلیئرپاتھ کی ٹیم نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی۔ کلیئر پاتھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ ...

مزید پڑھیں »

چترال ڈے سپورٹس گالا 6 فروری کو پشاور میں ہوگا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس اور ریجنل سپورٹس آفسز پشاور کے زیر اہتمام چترال ایسوسی ایشن آف ایجوکیشن، سپورٹس اینڈ ہیلتھ کے اشتراک سے چترال ڈے سپورٹس فیسٹیول 6 فروری کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوگا جس میں پشاور میں مقیم چترالی نوجوان فٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، ٹیک بال اور رسہ کشی میں حصہ لیں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!