پشاور۔۔۔پہلا پنگ پانگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا،بلوم فیلڈہال سکول میں کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں سکولوں کے بچے ایک بڑی تعدادمیں شریک ہیں،ایونٹ کا افتتاح سکول کی پرنسپل حادیہ مہر نے کیا،جبکہ انٹر نیشنل کھلاڑی اقراء رحمن ،ابصارعلی اورٹورنامنٹ ارگنائزرمیاں وجاہت بھی موجود تھے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹیبل ٹینس کے فروغ اور گراس روٹس لیول پرٹیلنٹ کی تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فائونڈیشن ،بٹر فلائے ،جی ای ڈبلیو اور پی جی بی آر کے تعاون سے پشاور کے علاوہ اچینی پایان میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے پہلے متعددمیچوں کاانعقاد کیاگیا
پہلے روزہونیوالے بوائز کے جونیئر کٹیگری میں کومیل نے روہان جبکہ ذلان نے محمد مصطفےٰ کو2-0 سے شکست دیدی،مصطفےٰ شہزادنے ریان کو ہرایا،سلیمان نے انیق کو ،سعدخان نے سلیمان کو اور جبران نے ایزان کو2-0سے ہرایاجبکہ موسیٰ خان نے مدمقابل کھلاڑی موسیٰ یوسفزئی کو2-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈمیں پہنچ گئے
اسی طرح گرلزکی کٹیگریز میںخدیجہ نے فرشتہ کواور گلالئی نے منزہ کو 2-1سے ہرایاجبکہ ایشنانے مینال کو 2-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس سےانٹرنیشنل کھلاڑی ابصارعلی اورنیشنل کھلاڑی حلیمہ کےمابین نمائشی میچ کھلاجائیگا۔جس سےکھلاڑیوں کوٹیبل ٹینس کی ٹریننگ کی گئی اورانہیں بہترین کئی تیکنیک و شارٹس سیکھائے۔