سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے شاہنواز دھانی کی جگہ ٹیم میں محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے ، بنگلہ دیش نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے تسکین احمد اور حسن محمود کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ مصدق حسین اور عبادت حسین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم فائنل دوڑ سے باہر ہے، فائنل میں پاکستان کی ٹیم کا مقابلہ میزبان نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونا ہے۔

error: Content is protected !!