تمام صوبے سپورٹس کی بحالی کیلئے پالیسیاں بنائیں گے،فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)وزیر بین الصوبائی رابطہ فہیمدہ مرزا کی زیر صدارت سپورٹس کی بحالی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام صوبے سپورٹس کی بحالی کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر گلگت کے وزراء نے شرکت کی ۔

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ تمام صوبے سپورٹس کی بحالی کیلئے پالیسیاں بنائیں گے،نیشنل سپورٹس پالیسی کی تشکیل کیلئے صوبوں سے سفارشات مانگ لی گئیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہاکہ صوبے سپورٹس سے متعلق اپنے سالانہ اہداف طے کریں،سپورٹس فیڈریشنز میں سیاست کی حوصلہ شکنی کی جائے

error: Content is protected !!