کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز بنانے کیلئے جاندار وکٹ بنانے کی ہدایت

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں زوروں پر ہیں چونکہ آسٹریلیا کا 24 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کا تاریخی دورہ جاری ہے، دورہ کرنے والی ٹیم یہاں 12 مارچ سے 16 مارچ تک بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے مد مقابل ہوگی ۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے نیشنل سٹیڈیم میں تیاریاں زوروں پر ہیں اور گرائونڈ سٹاف وکٹ کی تیاری میں مصروف ہے، دونوں ٹیموں کی جانب سے پریکٹس کے لیے دو نئی پچز کے اضافے کے ساتھ 11 پچز پر مشتمل میدان کا مربع بڑھا کر 13 کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ کیوریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے جاندار پچ تیار کریں۔

تعارف: newseditor