نیشنل بیڈمنٹن چیمپئین شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پشاور (سپورٹس رپورٹر)لاہور میں ڈی ایچ اے نیشنل بیڈمنٹن چیمپئین شپ2022 میں خیبر پختونخواہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کے اعزاز میں صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ان کامیاب کھلاڑیوں کو ہار پہنائے اور انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق سکواش عالمی چیمپین جان شیر خان ،سابق اولمپین رحیم خان،سابق سکواش ورلڈ نمبر 8احسان اللہ اور ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سلیم رضا بھی موجود تھے۔اس موقع پر خالد خان نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی کامیابی سے صوبہ خیبر پختونخوا کا نام روشن ہوا ہے اور امید ہے کہ یہ کھلاڑی ایک دان عالمی سطح پر بھی اس صوبے اورمللک کا نام روشن کریں گے۔

جونئیر مقابلوں میں انڈر 15 کیٹیگری میں خیبر پختونخواہ کے فہد خان نے عامر حسن جنجوعہ (اسلام آباد) کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل جیتا۔انڈر 17 کیٹیگری میںبھی خیبر پختونخوا کے زید نے ملک غاسف (پنجاب) کو ہرا کر ٹائٹل جیتا۔انڈر 19 ڈبلز مقابلوں میں خیبر پختونخواہ ہے افنان اور حمزہ نے راجہ حسن اور سعد عامر (پنجاب) کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی طرح مینز سنگل میں خیبر پختونخواہ کی طرف سے مراد علی نے مقیط طاہر (واپڈا) کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹیم ایونٹ کے فائنل میں واپڈا سے ہار کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیڈمنٹن ٹیم ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی۔ سیکریٹری خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے اس شاندار کارکردگی پہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹسخیبر پختونخوا خالدخاناور اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کا شکریہ ادا کیا جن کی سپورٹ کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل کی گئی۔ان کھلاڑیوں کی کامیابی میں کوچز ندیم خان، حیات خان اور کاشف نواز کی محنت کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔

error: Content is protected !!