نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 141 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا ڈالے، آسڑیلیا کی جانب سے ایلسی پیری نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے، تالیا میگراتھ نے 57 اور ایشلے گارڈنر نے 48 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کی جانب سے لی تاہوہو نے تین جبکہ ہانا روئی، فرانسس میکائے، ہیلیے جیسن اور امیلا کیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 30.2 اوورز میں صرف ایک سو اٹھائیس رنزپر آئوٹ ہو گئی اور میچ 141 رنز کے بڑے فرق سے ہار گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمی سیٹرویٹ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ دوسری کوئی بیٹر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی آسڑیلیا کی جانب سے ڈارسیی نے تین، اماندا جیڈ ویلنگٹن نے دو، ایشلے گارڈنر نے دو جبکہ ایلسی پیری، تالیا میگراتھ اور میگان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر آسڑیلیا کی ایلسی پیری کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔