لاہور ٹیسٹ،آسڑیلیا کے 232 پر 5 آئوٹ،شاہین اور نسیم کی شاندار بائولنگ

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک آسڑیلیا کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لئے ہیں، جس وقت پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر کیمرون گرین بیس اور ایلکس کیرے آٹھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قبل ازیں صبح آسڑیلیا کی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ غلط دکھائی دینے لگا جب صرف آٹھ کے مجموعی سکور پر آسڑیلیا کے دو مستند بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین پویلین لوٹ گئے، وارنر نے سات جبکہ مارنس لبوشین بغیر کوئی سکور بنائے آئوٹ ہوئے،دونوں بلے باز شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے

 

تاہم اس کے بعد عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ نے اننگز کو سنبھالا اور مجموعی سکور کو 146 رنز تک پہنچا دیا اس موقع پر سمتھ 59 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر ایل بل ڈبلیو شکار ہو گئے، آسڑیلیا کو چوتھی وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب عثمان خواجہ 91 کے انفرادی سکور پر ساجد خان کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جبکہ آسڑیلیا کی پانچویں وکٹ 206 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب ٹریوس ہیڈ چھبیس کے انفرادی سکور کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ ہو ئے، اس کے بعد کیمرون گرین اور ایلکس کیرے نے مجموعی سکور کو پہلے دن کھیل کے اختتام تک 232 تک پہنچا دیا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor