آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی.

 

آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

 

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 223 رنز کا ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گلین میکسویل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

گلین میکسویل نے 48 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے، میتھیو ویڈ 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹریوس ہیڈ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایرون ہارڈی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوش انگلس 10 رنز بنا کر بشنوئی کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ، اویس خان اور اکشڑ پٹیل ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے تھے، رتوراج گائیکواڈ نے 123 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

آسٹریلیا یہ میچ آخری گیند پر 5 وکٹوں سے جیت گیا، اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کے سنچری میکر گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

 

 

 

 

error: Content is protected !!