جوئے بازی کی ویب سائٹ سے معاہدہ،شکیب الحسن کو بورڈ کی وارننگ جاری

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے  آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سٹے بازی کی ویب سائٹ کی انڈورسمنٹ کرنے پر ٹیم میں رہنے یا علیحدگی کیلئے الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔بورڈ کی جانب سے شکیب الحسن کو بیٹ ونر نیوز نامی ویب سائٹ سے اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں ٹیم سے علیحدگی کیلئے خبردار کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے بنگلادیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے ڈچ جزیرے کی سٹے باز فرم کی ویب سائٹ بیٹ ونر نیوز سے اپنی پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لکھا تھا کہ یہ اسپورٹس نیوز کا واحد ذریعہ ہے۔بنگلادیشی بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کوئی دوسری رائے ہو ہی نہیں سکتی، ہمیں امید تھی کہ جمعرات تک اس معاملے پر کوئی جواب سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی شکیب کو یا تو یہ معاہدہ چھوڑنا ہوگا گا یا پھر  وہ بنگلادیشی قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔خیال رہے کہ بنگلادیش میں کسی بھی طرح کی جوا غیر قانونی ہے اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ بھی اس حوالے سے انتہائی گیر لچکدار رویا رکھتا ہے۔

error: Content is protected !!