میامی اوپن،نومی اوساکا اور ایگا کا فائنل میں ٹکرائو

جاپان کی ٹینس کھلاڑی نومی اوساکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بینکک کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی کھلاڑی ایگا سوئیٹک کے ساتھ ہوگا جاپان کی نومی اوساکا جنہیں پہلے سیٹ میں چار چھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا نے دوسرے سیٹ میں چھ تین سے اور تیسرے سیٹ میں چھ چار سے کامیابی حاصل کی ، قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ایگا نے اپنی امریکی حریف جیسیا پیگولا کو چھ دو اور سات پانچ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ایگا نے انڈیانا ویلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔

تعارف: newseditor