قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عمر گل کا افغان کرکٹ بورڈ سے ابتدائی طور پر 3 ہفتوں کا معاہدہ طے پایا ہے،جس میں توسیع متوقع ہے۔عمر گل 4 اپریل کو ابوظہبی میں افغان ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان یونس خان کو بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔