قومی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے جولائی میں نیدر لینڈزکا دورہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 برس قبل ون ڈے سیریز کورونا وائرس کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی تاہم اب دونوں بورڈ ٹور کے لیے رضا مند ہیں اور جلد تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی اگست میں سری لنکا میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹیم 27 اگست سے سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک ہو گی۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور افغانستان بورڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، افغانستان نے پاکستان کرکٹ کی میزبانی کرنا ہے۔