ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بعد اب فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ متعارف


کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت کے بعد اب ہاکی میں بھی چھوٹا فارمیٹ متعارف کرایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق،ہاکی کے چھوٹے فارمیٹ میں ہاکی میچ ایک گھنٹے کے بجائے 20 منٹ کا ہوگا میچ میں ایک ہاف10 منٹ پر مشتمل ہوگا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے تحت پہلی بار ورلڈ ہاکی فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں 11کے بجائے گول کیپر سمیت 5 کھلاڑی شامل ہوتے ہیں اور میدان بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ ورلڈ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 4 اور 5 جون کو سوئیزرلینڈ کے شہر لوزانے میں کیا جا رہا ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اس چھوٹے فارمیٹ کے ایونٹ کو گزشتہ سال کرانا چاہتی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس کاانعقاد نہیں کیا جاسکا ۔

error: Content is protected !!