سرفراز احمد گھر میں کرکٹ پر بات کیوں نہیں کرتے،وجہ بتا دی

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اہلیہ سیدہ خوش بخت کے ساتھ گھر میں کرکٹ کے موضوع پر بات نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔سرفراز احمد حال ہی میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ ‘ہم دونوں گھر پر کرکٹ پر بات نہیں کرتے، نہ سرفراز کو اس بارے میں بات کرنا پسند ہے اور نہ مجھے’، جس پر سرفراز احمد نے مسکراتے ہوئے اصل وجہ بتائی۔سرفراز احمد نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘2013 میں جب ہماری بات پکی ہوئی تو میں کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ٹیسٹ میچ کھیلنے جنوبی افریقا گیا ہوا تھا، وہ میرا پہلا دورہ تھا اور پچز پر بہت بانس تھا’۔

 

کرکٹر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘اس وقت جنوبی افریقا کی وہ ٹیم ٹاپ کی تھی اور میری پرفارمنس کچھ خاص نہیں تھی، میں بیٹنگ کرنے گیا تو مجھ سے رنز نہیں ہوئے اور ٹیم سے باہر ہوگیا’۔سرفراز نے کہا کہ ‘میری خوش بخت سے بات ہوئی تو اس نے مجھے کہا کہ آپ اپنی بیٹنگ پر تھوڑا دھیان دیں، جس پر میں نے کہا آج تو تم نے یہ بول دیا، آج کے بعد نہیں بولنا اور اپنے کام سے کام رکھنا’۔خوش بخت نے کہا کہ ‘بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، ہماری کبھی اس موضوع پر بات چیت نہیں ہوئی’۔تاہم کرکٹر کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ صارفین نے اس پر میمز بھی بنانا شروع کردی ہیں۔

تعارف: newseditor